نئی دہلی27فروری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) پاکستان کے ساتھ جاری کشیدگی کو دیکھتے ہوئے ہندوستانی ریلوے نے اپنے پورے نیٹ ورک پر سیکورٹی الرٹ جاری کیا ہے۔ریلوے سیکورٹی فورس کے ایک سینئر افسر نے بدھ کو یہ معلومات دی۔انہوں نے بتایا کہ سرحدی علاقوں میں چلنے والی تمام ٹرینوں اور ریلوے احاطے کی سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے۔آر پی ایف کے ڈی جی ارون کمار نے بتایاکہ سیکورٹی صورتحال کو دیکھتے ہوئے ہم نے تمام زون کے افسران کو ایک الرٹ جاری کیا ہے۔جموں کشمیر کی تمام ٹرینوں میں اضافی سیکورٹی ہوتی ہیں،ہم نے ریلوے سے متعلق مخصوص اہداف کی بھی نشاندہی کی ہے اور وہاں سیکورٹی کو بڑھا دیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ جموں و کشمیر میں اب تک کوئی ٹرین منسوخ نہیں کی گئی ہے۔